ڈاکٹروں کو جیل میں نواز شریف تک رسائی نہ دینا ظلم کی انتہا ہے: ن لیگ ترجمان

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جیل میں طبیعت کی ناسازی پر اظہار تشویش۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف کے معالجین امراض قلب کو جیل میں سابق وزیر اعظم تک رسائی نہ دینا ظلم کی انتہا ہے۔ پاکستان کی خدمت کرنے والے شخص کے ساتھ یہ رویہ ناقابل قبول، شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے بازو میں درد کی بنا پر شک ہے کہ یہ انجائنا کی تکلیف ہوسکتی ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے لاحق سنگین خدشات کی بنا پر ان کے معالجین کو ان تک فوری رسائی دی جائے اور ان کے علاج کے لئے ہنگامی انتظامات کیے جائیں۔  

اپنے جاری کردہ بیان میں انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے شخص کے ساتھ جیل میں جو سلوک ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی۔ حکمران عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں