حکومت کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے، مریم اورنگزیب

پبلک نیوز: ن لیگ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر نیب کے اجلاسوں کی صدارت کا الزام لگا دیا۔ کہا عمران خان نیب کو ن لیگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا کہتے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نیب نہیں۔ عمران خان کی زد میں ہے۔ خالی برتن زیادہ شور مچاتا ہے۔ حکومت بھی خالی برتن کی طرح ہے۔ علیمہ خانم کی جائیداد کا جواب بھی دینا پڑے گا۔

آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدہ کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ چور دروازے سے معاہدہ کررہی ہے۔ مہنگائی میں 10فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ہم نے کھربوں کے منصوبے لگائے مگرانہوں نے صرف کھڈے بنائے۔ ایسی نااہل حکومت کو گھرجانا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی سیٹی بجنے والی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 18جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے، جن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ پی ٹی آئی چوری کے پیسے سے چل رہی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں