ابھی باؤلنگ نہیں کرائی حکومت کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی: مریم اورنگزیب

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ابھی باؤلنگ نہیں کرائی حکومت کی آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہو گئی۔ پاکستان پشاور میٹرو کی طرح چل رہا ہے۔ وزیراعظم صاحب آج گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ اتنی گھبراہٹ، اتنا غصہ کیا ہوا؟ آپ کی حکومت کون گرا رہا ہے، قوم کو بتائیں؟

وزیراعظم عمران خان کے جلسہ پر ان کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی باؤلنگ نہیں کرائی حکومت کی آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہو گئی۔ پاکستانیوں کو معلوم ہے پاکستان، پشاور میٹرو کی طرح چل رہا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے سوال کیا کہ وزیراعظم صاحب آج گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ اتنی گھبراہٹ، اتنا غصہ کیا ہوا؟ آپ کی حکومت کون گرا رہا ہے قوم کو بتائیں؟

انھوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں تبدیلی بیٹنگ آرڈر کی نہیں کپتان کی ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کابینہ کا حجم بڑھانے سے نہیں۔ نیت ٹھیک کرنے سے کارکردگی بہتر ہوگی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں