مریم اورنگزیب کا ڈالر اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید اظہارِ مذمت

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت آئی ایم ایف کا تیار کردہ عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شک منظور ہونے پر آج تالیاں بجا رہی ہے۔ روپے کی مسلسل بے قدری نے پاکستان میں سرمایہ کاری ناممکن بنا دی ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پر شدید ردعمل اور مذمت سامنے آ گئی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈالر، گیس اور بجلی اِس لئے مہنگی ہو رہی ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی نوکری کر رہے ہیں۔ عمران صاحب ٹی وی دیکھ لیں ڈالر 162 روپے پہ پہنچ گیا ہے، آپ کو یاد کرانا تھا کہ آپ وزیراعظم ہیں۔ نالائق حکومت آئی ایم ایف کا تیار کردہ عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شِک منظور ہونے پر آج تالیاں بجا رہی ہے۔

 

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ صرف جون کے مہینے میں حکومت کی نالائقی کی وجہ سے قرضہ میں 1300 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ روپے کی مسلسل بے قدری نے پاکستان میں سرمایہ کاری ناممکن بنا دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) حکومت کے جانے کے بعد سے اب تک تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 40 فیصد کمی آ چکی ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافہ ظلم ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے آئی ایم ایف اور ایک مخصوص طبقہ کی جیب بھری جا رہی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے عوام مہنگائی کی دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے چوری معاہدہ کیا، اب عوام دشمن بجٹ بھی چور طریقے سے منظور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام دشمن آئی ایم ایف بجٹ کے اثرات آنے ابھی باقی ہیں، جو عوام کے لئے زہرِ قاتل ثابت ہوں گے۔ عمران صاحب آپ نے عوام کی روٹی، روزگار، چھت اور کاروبار چھین لیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں