عمران خان جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے مشکل وقت آیا ہے: مریم اورنگزیب

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے مشکل وقت آیا ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ IMF اِس لیے گئے کہ وزیر اعظم نالائق ، نا اہل اور چور ہیں۔ اِس لیے ٹیکس ریوینیو میں 500 ارب کا خسارہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پھر وہی جھوٹ، جھوٹ اور لارے۔ عمران صاحب مشکل وقت تو آپ جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے آیا ہے۔ عمران صاحب بتاتے عوام کو کہ صرف 9 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عمران صاحب 9 ماہ پہلے ملک میں مہنگائی کا شرح 3 فیصد تھی جو آپ کی نالائقی نے 10 فیصد کر دی ہے۔ عمران صاحب صرف 9 ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو جو 9 سالوں میں بلند ترین تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی نے صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فیصد کر دی ہے جو 9 سالوں میں کم ترین ہے۔ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ IMF نے IMF کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا ہے۔عمران صاحب بتاتے کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے IMF جانا پڑ رہا ہے اور عوام دشمن شرائط مانی جا رہی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب لوگوں کے پاس روٹی ہو گی تو صحت ہو گی۔ عمران صاحب بتاتے کہ آپ اور آپ کی ٹیم میں IMF کے ساتھ عوام کے حق میں معاہدہ طے کرنے کی صلاحیت نہیں تھی، اِس لیے IMF کی ٹیم بھرتی کرنا پڑی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ IMF اِس لیے گئے کہ آپ نالائق ، نا اہل اور چور ہیں۔ اِس لیے ٹیکس ریوینیو میں 500 ارب کا خسارہ ہے۔ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ آپ 14 ارب روزانہ کی بنیاد پر قرضے لے رہیں ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں