حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلے ہی شرائط مان لیں ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا۔ بقول وزیرِ خزانہ! حکومت نے آئی ایم جانے سے پہلے ہی شرائط مان لیں ہیں۔

 

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے ملاقات پر ردعمل، مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر چکی ہے، پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں، پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا۔ بقول وزیرِ خزانہ! حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلے ہی شرائط مان لیں ہیں۔

 

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔ ‎روپے کی قدر میں35 فیصد سے زائد کمی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ پہلے کیا جاچکا ہے۔ آئی ایم ایف کے پیکج سے پہلے ہی حکومت ہر سبسڈی بشمول حج ختم کر چکی ہے۔ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے پاکستان میں ملاقات کیوں نہیں ہو سکتی؟

 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قوم کو مزید مہنگائی کی کون سی چکی میں پیسے کی تیاری کی جارہی ہے؟ قوم کو بتایا جائے کہا اب روپے کی قدر میں مزید کتنی کمی ہو گی اور ڈالر کس ریٹ پر ملے گا؟ پارلیمان اور قوم سے سچ کے وعدے کرنے والے تمام کام خفیہ انداز میں کر رہے ہیں۔ قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اور طوفان کی تیاری کرے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں