حمزہ شہباز کوئی دہشت گرد نہیں، گرفتاری غیر قانونی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(پبلک نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی موجودگی میں حمزہ شہباز کی گرفتاری غیر قانونی ہے، جس پر فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب کو یہ حق حاصل ہے کہ جس شخص کے خلاف تحقیقات چل رہی ہوں اسکو جب چاہے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

 

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شہباز کی رہائش گاہ پر ان کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم نے چھاپہ مارا، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے نیب ٹیم نے چھاپہ مارا تو اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور اگر کوئی قانونی عمل بھی ہو تو دھاوا نہیں بولا جاتا، حمزہ شہباز کوئی دہشت گرد نہیں۔

 

حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب نے ایک بار پھر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا ہے، سپریم کورٹ کے حکم امتناعی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے اسی حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض الحسن چاہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نیب آرڈیننس کے مطابق نیب جس شخص کے خلاف تحقیقات کر رہا ہو، اس کو بغیر بتائے گرفتار کر سکتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز ریاست کے اندر ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ من پسند احتساب چاہتی ہے،وہ چاہتے ہیں کہ ادارے ابھی بھی انے ما تحت ہوں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں