عمران صاحب کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی۔ دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا۔



نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا۔ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے۔ نواز شریف صاحب نے اپنے دور میں ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔ نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا، کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے۔

 

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی،عمران صاحب ملک و قوم کے لئے بری خبر ہے۔ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا۔ عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔ جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اُٹھ گئی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں