مریم اورنگزیب کا نواز شریف کو گھر والوں سے نہ ملنے دینے پر اظہارِ مذمت

لاہور(پبلک نیوز) مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف صاحب کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہو گی۔ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ ووٹ چور نالائق ، نااہل اور جھوٹے ہیں۔

 

مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن کا نوازشریف کو عید کے آخری دن بھی اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج عید کا آخری دن اور عمران صاحب نے نواز شریف صاحب کو اُن کی والدہ اور بیٹی سے نہ ملنے دیا۔ عمران صاحب چلیں آپ کی عید تو مکمل ہو گئی، نواز شریف صاحب عید پر اپنی والدہ، بیٹی اور گھر والوں کو نہ مل سکے۔ عمران صاحب نواز شریف صاحب کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہو گی۔

 

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے ترقی کی شرح 5.8 فیصد اور مہنگائی تین گُنا کم نہیں ہو سکتی۔ عمران صاحب آپ نواز شریف صاحب سے اپنی نالائقی اور نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں۔ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ ووٹ چور نالائق، نااہل اور جھوٹے ہیں۔ عمران صاحب نواز شریف نے کھربوں کے پراجیکٹ لگائے ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ ترقی کی شرح کو 5.8 فیصد پہ واپس نہیں لا سکتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ مہنگائی کو تین گنا کم نہیں کر سکتے۔ عمران صاحب نواز شریف صاحب اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ 11ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا سکتے۔ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ گیس میں 150 فیصد اور بجلی کیں 30 فیصد اضافہ واپس نہیں کر سکتے۔ عمران صاحب نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنا تھا۔ عمران صاحب یاد رکھیں کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں