جس نے ایٹمی دھماکے کئے وہ 70 سال کی عمر میں جیل میں قید ہے: مریم نواز

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی صدر کلنٹن نے 5 بار فون کیا لیکن نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنا گیا۔ اس وقت بھارت نے صرف دھماکے نہیں کئے تھے بلکہ فوجیں سرحدوں پر لے آیا تھا۔ نواز شریف نے تو گلہ نہیں کیا تھا کہ لوگ میرا فون نہیں اٹھاتے۔

 

یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے شیرو قوموں کی تقدیروں میں ایسے لمحات آتے ہیں کہ کوئی ایک بہادر اور جرات والا فیصلہ قوم کی زندگیاں اور مقدر بدل دیتا ہے۔ اس شخص نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج وہ شخص کہاں بیٹھا ہے۔ جیل میں سلاخوں کے پیچھے۔ جس نے ایٹمی پراگروم کی بنیاد رکھی اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن اسے پھانسی ہو گئی۔ جس نے ایٹمی دھماکے کئے وہ 70 سال کی عمر میں جیل میں قید ہے۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کلنٹن نے 5 بار فون کیا لیکن نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنا گیا۔ اس وقت بھارت نے صرف دھماکے نہیں کئے تھے بلکہ فوجیں سرحدوں پر لے آیا تھا۔ نواز شریف نے تو گلہ نہیں کیا تھا کہ لوگ میرا فون نہیں اٹھاتے۔ دنیا جانتی ہے کہ تم چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہو، تم ایک مہرہ ہو۔ تم ووٹ چوری کر کے آئے ہو اس لیے کوئی ملک تمہیں وزیراعظم ماننے اور عزت دینے کو تیار نہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وہی مودی عمران خان کا فون نہیں سنتا اور وہی مودی خود چل کر نواز شریف کو ملنے آیا تھا۔ ہم تمہیں مودی کا یار نہیں کہتے کہ ہم بطور پاکستانی کہتے ہیں کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات ہوں اور ہم جنگ عوام کی بہتری کے لیے لڑیں۔ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں اس لیے تمہیں مودی کا یار نہیں کہیں گے۔ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ایٹمی قوت ہونے کے بوجود ہم دربدر کیوں ہو رہے ہیں۔

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جہاں نالائق اعظم ہو وہاں نہ کوئی سربراہ آتا ہے اور نہ کوئی اسے بلاتا ہے کہ کہیں پیسے نہ مانگ لے۔ نواز شریف نے کڑی پابندیوں کے باوجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا۔ تم نے 6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا۔ ایسے نالائق اعظم کے ہوتے ہوئے ملک کا یہی حال ہو گا۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا اس وقت پورے ملک کو لوٹ کر کھایا جا رہا تھا، مہنگائی نیچے، سٹاک مارکیٹ اوپر، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے، سڑکوں کے جال بچھ رہے تھے، بجلی کی کارخانے لگ رہے تھے۔ آج ٹیکس کلیلشن کتنی ہو گئی ہے کیونکہ جعلی صادق اور امین کی حکومت ہے۔ آج بجلی، گیس، ٹماٹر، چینی کی قیمت کہاں پہنچ گئی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں آج صرف ایک ایک کلو کوئی چیز ملتی ہے، شہباز شریف نے ان رمضان بازاروں کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا تھا۔ جتنے اجلاس یہ نواز شریف کے بارے میں کرتا ہے تو لگتا ہے کہ یہ ڈرتا ہے۔ جو ووٹ چوری اور دھاندلی کے زریعے آتا ہے وہ خوف میں حکومت کرتا ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ بھائی تم سے این آر او مانگ کون رہا ہے۔ جو خود کسی کے اشارے کا محتاج ہو اس سے کوئی کیا مانگے گا اور تم کسی کو کیا دے سکو گے۔ تم سازش کر کے آئے ہو، تم ووٹ کے ذریعے نہیں آئے۔ نواز شریف باہر ہو تو تم ایک دن حکومت نہیں کر سکتے۔ مریم کو نائب صدر بننے سے تمہاری ٹانگیں کانپتی ہیں۔ تم عدالتوں اور اداروں کے پیچھے مت چھپو اور میدان میں مقابلہ کرو۔  جتنی توجہ نواز شریف پر دی، اتنی ملک پر توجہ دی گئی ہوتی تو ملک ترقی کر رہا ہوتا۔

 

 

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں