نواز شریف کی جیل واپسی قریب، مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ فعال

لاہور (مستنصر عباس) نواز شریف کے جیل واپس جانے کا وقت قریب آتے ہی مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ فعال ہو گیا۔ مریم نواز اور ان کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر کمپین تیز کر دی۔

لمبی خاموشی کے بعد مریم نواز آہستہ آہستہ سیاسی منظر نامے میں دوبارہ انٹری دے رہی ہیں۔ مریم نواز نے گھر بیٹھ کر ٹویٹر کا مورچہ سنبھال لیا، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مریم نواز کی سوشل میڈیا پر مہم میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

مریم نواز نے چھ روز میں 83ٹویٹ کیے جن میں کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے، نواز شریف پر اعتماد اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر مریم نے لکھا کہ روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں، تنخوادار طبقہ کی تنخواہیں وہی پرانی، حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی نے حکومت پر تنقید کے لیے فکاہیہ انداز اپنا رکھا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے آئی ایم ایف کے افسر ڈاکر رضا باقر کی تعیناتی پر لکھا کہ اب حکومت آئی ایم ایف سے بات نہیں کرے گی، خود آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے سودہ طے کرے گا۔

لیگی رہنما کا ٹوئٹر پر دوبارہ سرگرم ہونا کسی سیاسی تحریک کا پیش خیمہ ہے یا نواز شریف کے جیل جانے سے قبل ریلی کی تیاری، سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں