گرفتاری کے بعد مریم نواز کے پہلے ٹویٹ نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) کیا مریم نواز کے لیے قوانین بدل گئے؟؟ کیا نگراں حکومت نے مریم نواز کو جیل میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت دے رکھی ہے؟ یا نوازشریف کی صاحبزادی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا۔ 13 جولائی کو گرفتاری کے بعد مریم نواز کے پہلے ٹویٹ نے ہلچل مچا دی۔

 

ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے ٹویٹ نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ آیا نگراں حکومت نے مریم نواز  کو جیل میں دیگر سہولیات کے ساتھ موبائل فون بھی دے رکھا ہے؟ جیمرز کے باوجود جیل میں موبائل فون انٹرنیٹ  یا وائی فائی چل رہا ہے؟؟ کیا مریم نواز نے ٹوئٹ اپنے موبائل سے کیا یا پھر کسی اور کے موبائل سے لاگ ان ہوئیں۔ اور ٹوئٹ کی؟ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی اور نے مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی ہو؟

یہاں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی کا موبائل اس وقت کس کے پاس ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اشعار کی شکل میں اپنا بیانیہ دیا۔ لکھا جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جان کی تو کوئی بات نہیں۔ ٹوئیٹ میں ہیش ٹیگ ووٹ کو عزت دو بھی درج ہے۔ اس سے پہلے  مریم نواز کی ٹوئیٹس 13جولائی کو وطن واپسی پر سامنےآئی تھیں۔

عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں