تین بار کے وزیراعظم کو رحم کی بھیک نہیں چاہیے: مریم نواز

لاہور (پبلک نیوز) مریم نواز کے لہجہ میں پھرسختی آنے لگی۔ ان کا کہنا ہے کہ چپ رہ کر بہت کچھ سہہ لیا۔ اب اگر نوازشریف کی صحت سے کھلواڑ ہوا یا ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہو گی۔ تین بار کے وزیراعظم کو رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔ مریم نواز نے کہا ان کی والدہ بسترمرگ پر تھیں مگران کا مذاق بنایا گیا۔

مریم نواز کاموڈ پھرجارحانہ ہونے لگا۔ اسپتال کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ پربورڈ بنا مگرنوازشریف کوعلاج نہیں ملا۔ میڈیکل بورڈ نےکہا کہ نوازشریف کوسیریس بیماریاں ہیں۔ نوازشریف کو ایک اسپتال سےدوسرے ہسپتال لےجاکرتضحیک کی جاتی رہی۔ 3بار کےوزیراعظم کی صحت سےکھلواڑ برداشت نہیں۔

 

 

مریم نوازنے کہا حکومت کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔ پہلے حکومت سےعلاج کے لیےکہا نہ اب کہیں گے۔ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور رہے گی۔

مریم نواز نے ٹوئٹرپر بھی سیاسی موسم گرمائے رکھا۔ کہاچپ رہ کر بہت کچھ سہہ لیا۔ میری والدہ بسترمرگ پرتھیں مگر آج کےحکمرانوں نےان کی بیماری کا مذاق بنایا۔ مشکل وقت میں کسی سےمدد نہیں مانگی صرف اللہ پرتوکل کیا ہے۔ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ظلم کی رات بہت چھوٹی ہوتی ہے، اس کی پکڑ بڑی ہے۔

 

 

مریم نواز نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اب اگروالد کی صحت سےکھلواڑ ہوا یا ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہوگی۔ مریم نواز نے والدہ کی قبر پر حاضری کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں