ن لیگ معصوم فرشتہ کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی: مریم نواز

بہاولپور (پبلک نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ معصوم فرشتہ کا  معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی۔ فرشتہ پاکستان کی بیٹی تھی حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔ 10 ماہ ہوگئے ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔

 

بہاولپور میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلیغ الرحمان کی زوجہ اور ان کے ننھے سے بچے کے انتقال کا جو سانحہ رونما ہوا اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ اور ان کے دوست حمزہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جیل سے بہاولپور کی عوام کو پیغام بھیجا ہے۔ میاں صاحب اگر یہاں آسکتے تو ضرور آتے۔ ن لیگ معصوم فرشتہ کا  معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی۔ فرشتہ پاکستان کی بیٹی تھی حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔ 10 ماہ ہوگئے ایک بھی اچھی خبر سننے کو نہیں ملی۔ ووٹ چوری کرکے چور دروازے سے آئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ایک افطاری پر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ملکی خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئیں۔ تنخواہیں کم اور گھروں کے خرچے ڈبل ہوگئے۔ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ نالائقِ اعظم بیرونی دورے نہیں پیسے مانگنے جاتے ہیں۔ مہنگائی کے ساتھ دہشت گردی بھی واپس آرہی ہے۔ میاں صاحب اور میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بہت جلد ملکی ترقی کے دروازے کھلیں گے اور جیل کا دروازہ ٹوٹے گا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں