نواز شریف کا طبی معائنہ جاری، مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں والد سے ملاقات

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی خرابی صحت کا معاملہ، سروسزاسپتال میں نوازشریف کے آج کے روزیورک ایسڈ، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے، مریم نوازوالد کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچی اور دودپہر کا کھانا بھی ساتھ کھایا۔

 

لاہور کے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ جاری، گزشتہ روجیل سے ہسپتال منتقل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے آج یورک ایسڈ،الٹراساؤنڈ،ایکسرے اوردیگرٹیسٹ لئے گئے۔ سروسز ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کے گردوں کے حوالے سے سٹی اسکین بھی کیا اور بعدازاں نواز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔

 

مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال پہنچیں، مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون اور گردوں کے ٹیسٹوں کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ سابق وزیر اعظم کی خرابی صحت کے معاملے پر سروسز ہسپتال کے باہر لیگی کارکنان اظہار یکجہتی کیلئے موجود رہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں