مریم نواز کو 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار صرف تحائف کی صورت میں ملے

 

لاہور (پبلک نیوز) مریم نواز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مریم نواز کے اثاثے روز بروز کیسے بڑھتے رہے۔ کھوج لگا لیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقوم تحائف کی صورت میں ملیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مریم نواز کے اثاثے روز بروز کیسے بڑھتے رہے  پبلک نیوزکی جانب سے کھوج لگا لیا گیا۔ مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقوم تحائف کی صورت میں ملیں۔

 

دستاویزات کے مطابق مریم نواز یہ بھاری رقوم اور تحفے نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے وصول کرتی رہیں۔ مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں۔ ان کے اثاثے تحائف کے باعث 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہو گئے۔

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روز بروز بڑھتی رہی۔ مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ، 2013 میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015 میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں