مریم نواز آج میاں نواز شریف کو جیل تک رخصت کرنے جائیں گی: ترجمان (ن) لیگ

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ، مریم نواز کل میاں نواز شریف کو جیل تک رخصت کرنے جائیں گی، سیکڑی اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔

پارٹی کی مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی۔ حمزہ شہباز محمد نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔ رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل تک مریم نواز والد کے ساتھ آخری لمحے تک ان کے ساتھ ہوں گی۔

کارکنان اپنے قائد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جلوسوں کی صورت موجود ہوں گے۔ مریم نواز کل نواز نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوں گی۔ مریم نواز پر کارکنان کے ہمراہ نواز شریف کو الوداع کریں گی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں