مریم نواز کی جلد بازی، اپنی ہی حکومت کا کچہ چٹھا کھول دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے دیا۔ مریم نواز نے صرف ہیڈ لائن دیکھی اور ٹویٹ کر دیا۔ خبر کب شائع ہوئی تھی، تاریخ دیکھی ہی نہیں۔ غلطی کا احساس ہونے پر ٹویٹ ڈیلیٹ تو کر دیا لیکن تب تک بہت دیر ہو گئی تھی۔

 

مریم نواز نے جلد بازی میں اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھہ کھول دیا۔ ن لیگی حکومت کی ناقص کارکردگی سے متعلق ورلڈ بینک کی رپورٹ موجودہ حکومت کی سمجھ کر شیئر کر دی۔ مریم نواز نے انگریزی اخبار کی خبر کے اندر رپورٹ کی تاریخ نہ دیکھی۔ صرف ہیڈ لائن پڑھی اور پھر آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ پٹ نااہل اور نالائق کی گردان دان دی۔

اس پر فیصل جاوید نے بھی مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ن لیگی حکومت کی نااہلی کا معاملہ اٹھانے پر مریم نوازکو شاباش دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نااہلی بے نقاب کرنے پر مریم نواز تحسین کی مستحق ہیں۔ سچ بولنے کے لیے یقیناً حوصلہ درکار ہوتا ہے، فیصل جاوید نے کہا کہ مریم بی بی آپ نے شاندار کام کیا، سلام پیش کرتے ہیں! ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی بے نقاب کرتی رہیں۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ بینک کی مسلم لیگ ن کے دور کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مریم نواز نے ٹویٹ تو کر دیا مگر میڈیا پر نااہل اور نالائق کے ہدف کا پتہ چلا تو نادم ہونے پر مجبور ہو گئیں اور غلطی کا احساس ہونے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں