نواز شریف کی قیادت میں روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں مستحکم تھے: مریم نواز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں خطر ناک حد تک بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ عوام کو مہنگائی نے بری طرح کچل دیا ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں سٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  کسی کو نئے پاکستان بارے غلط فہمی نہ رہے۔ یہاں عوام کو مہنگائی نے بری طرح کچل دیا ہے۔ گیس، بجلی، ہر چیز میں قیمت میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں خطر ناک حد تک بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں روزانہ انڈکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں روپیہ مستحکم تھا جبکہ سٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی۔

 

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں