مجھے ابھی بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کو ہسپتال لے جایا گیا ہے: مریم نواز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی دوسری بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی صاحب زادی نے کہا ہے کہ انھیں ابھی بتایا گیا کہ والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دہ اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے ابھی بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے آج اجازت دی گئی۔ سخت سکیورٹی کے حصار میں سابق وزیر اعظم کو سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں