نواز شریف کو انصاف دلوانے کیلئے آخری حد تک جاؤنگی: مریم نواز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف دلوانے کیلئے آخری حد تک جاؤں گی۔ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی اور لڑوں گی۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اس ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گیا، اس شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ مگر یاد رہے، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں۔

 

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔

 

اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں