‎ پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر آئی ایم ایف سے ملنے گئے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک  نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اُتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے 2015 میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھا۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن  پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں۔ نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پہ ڈال دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اُتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے 2015 میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھا۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظم ہیں جو کشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے۔ جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اُس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کرے؟ ‎جھوٹی اور نالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی۔ چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کرچکی تھی۔

 

‎نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپا کیوں رہی ہے؟ ‎آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لیے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے۔ ‎چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ ‎آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی، گیس، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلیٹی سٹور بند، حج سبسڈیز ختم کر دی۔

 

قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج میں گیس، بجلی، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ ‎عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعیر پر کیا طے ہوا؟ ‎روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔ ‎قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا؟

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں