حکومت آئی ایم ایف کے پاس چوروں کی طرح جا رہی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس چوروں کی طرح جا رہی ہے۔ عوام کو بتائیں آئی ایم ایف جانے کی شرائط کیا ہیں۔ ڈالر کتنا مہنگا ہو گا، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا اور مہنگائی کتنی بڑھے گی۔

 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چودھری کی تکلیف میں سمجھ سکتی ہوں۔ عوام اِس جھوٹی حکومت کا طریقہ واردات سمجھ چکی ہے۔ اپنی نااہلی،  نالائقی اور جھوٹ سے نظر  ہٹانے کے لیے دوسروں کو چور کہو اور شور مچاو۔ عوام کو پتہ کہ پچھلے 9 مہینوں میں بیرونی قرضہ 15 ملین ڈالر یومیہ بڑھا ہے۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سال میں ترقی کی شرح % 5.8  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح اور مہنگائی  3 % ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر رہی۔ مسلم لیگ کی حکومت نے قرضے لے کر موٹر وے، 11 ہزار میگا واٹ سستی بجلی، دہشت گردی کا خاتمہ اور سی پیک کے منصوبے لگائے۔ عوام کو سستی بجلی اور گیس مہیا کی۔

 

پچھلے 9 مہینوں میں گیس  141 % اور بجلی 25 % مہنگی ہو گئی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس چوروں کی طرح جا رہی ہے۔ عوام کو بتائیں آئی ایم ایف جانے کی شرائط کیا ہیں۔ ڈالر کتنا مہنگا ہو گا، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا اور مہنگائی کتنی بڑھے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں