عمران صاحب! مریم نواز کو آپ کے حکم پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نواز شریف کی والدہ اور بیٹی کو آپ کے حکم پہ نہیں ملنے دیا گیا، آپ کی تو عید ہو گئی۔

 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مریم ن نواز اور نواز شریف کی والدہ کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی والدہ اور بیٹی کو آپ کے حکم پر نہیں ملنے دیا گیا۔ عمران خان صاحب آپ کی تو عید ہو گئی۔ نواز شریف صاحب بیمار ہیں اور اُن کی بیٹی اور ذاتی معالج کو اُن کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

 

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کے پچاس ترجمان صرف نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ عمران صاحب سیاست میں جس انتقام، انتشار اور نفرت کی بنیاد آپ نے رکھی ہے، آپ خود اس کا شکار ہو رہے ہیں، خود پسندی اور انّا پرستی کے محور سے آپ کبھی نکل نہیں سکے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں