نواز شریف آج بھی آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کال کوٹھری میں ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔ بجلی، سی پیک، سڑکیں اور موٹر ویز بنانیوالے وزیر اعظم سلاخوں کے پیچھے ہے۔

 

 نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا، بجلی، سی پیک، سڑکیں اور موٹر ویز بنانیوالے وزیر اعظم سلاخوں کے پیچھے ہے، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قائد قائد نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔ یہ بحیثیت قوم ہمارے لیے شرمندگی کا نام ہے۔ کل مسلم لیگ ن ملک بھر میں یوم تکبیر شاندار طریقے سے منائے گی۔

 

نیب نے جیل میں نواز شریف سے 2 گھنٹے بلٹ پروف گاڑی کے استعمال پر تفتیش کی۔ جو شخص ملک کا 3 بار وزیراعظم رہا ہو اور ملک سے اندھیرے مٹائے اس کے ساتھ یہ سلوک نامناسب ہے۔ کھربوں کے پراجیکٹس، گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی، سی پیک اور سڑکیں اور موٹر ویز بنانے والے وزیر اعظم آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

 

نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزامات ثابت نہ ہوا تو بلٹ پروف کا مقدمہ لے آئے ہیں۔ نواز شریف آج بھی آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آج بھی کال کوٹھری میں ہیں۔ موجودہ حکومت غریب عوام کو ایک کلو چینی لینے کے لیے بھی لائنوں پر کھڑے ہونے پر مجبور کیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں