ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں کی خیر ہے، بنی گالا تو ریگولرائز ہو گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں قوم ناامیدی، مایوسی اور بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ مکہ اور مدینہ جانے کی پاکستانیوں کی خواہش بھی بے رحم حکومت نے چھین لی۔ عمران صاحب کے چہیتوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے سبسڈی حلال، غریب حاجیوں کے لیے حرام

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد صاحب قوم کو بتائیں کہ وزیراعظم وہی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں، جو پچھلے وزیراعظم استعمال کررہے ہیں۔ فواد چوہدری صاحب آپ کے کیا کہنے آپ تو بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر 55 روپے فی کلومیٹر میں پہنچا سکتے ہیں کیونکہ اُس میں عمران صاحب جو سفر کرتے ہیں۔ عمران صاحب اپنا خرچہ خود اٹھاتے ہیں کوئی بات نہیں اگر غیر ملکی قرضہ 100 ارب پہ پہنچ گیا ہے۔

 

فواد چودھری صاحب عمران صاحب 55 روپے میں ہیلی کاپٹر کا بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس کا سفر کرتے ہیں کوئی بات نہیں اگر ادویات مہنگی ہو گئی ہیں۔ فواد چودھری صاحب عمران صاحب ننگے پاؤں سعودی عرب جاتے ہیں کوئی بات نہیں اگر حج کی خواہش رکھنے والوں کو مدینہ اور مکہ جانے سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہ ملے تو کوئی بات نہیں فواد چودھری کی نوکری تو قائم ہوگی اور عمران صاحب کا غیر قانونی گھر تو ریگلولرائز ہو گیا ہے۔ 

 

حکومت عوام کو بتائے کہ منی لانڈرنگ کا 300 ارب کب ملک واپس آئے گا۔ پانچ ماہ میں قوم ناامیدی، مایوسی اور بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ مکہ اور مدینہ جانے کی پاکستانیوں کی خواہش بھی بے رحم حکومت نے چھین لی۔ عمران صاحب کے چہیتوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے سبسڈی حلال، غریب حاجیوں کے لیے حرام۔ پی ٹی آئی کی نااہل، ناتجربہ کار اور عوام دشمن حکومت نے عوام پر تاریخی بوجھ لاد دیا ہے۔

 

فواد چوہدری صاحب نے موجودہ حکومت سے مایوس ہوکر اگلی نوکری کی تلاش شروع کردی ہے۔ فواد چوہدری صاحب میڈیا کے ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوچکے ہیں، تھوڑا وقت ان کے لیے بھی نکالیں۔ آٹا، دال، چینی، مہنگے ہوئے لیکن کوئی بات نہیں کیونکہ وزیراعظم پچپن کھلی شیروانی کے ساتھ سعودی پرنس کی گاڑی چلاتے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں