دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔ فیصلہ آنے کے بعد وزراء دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الحمداللہ نواز شریف صاحب کے خلاف ایک روپے کی کرپشن، کک بیک یا کمیشن ثابت نہیں ہوئی۔ اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجود نیب نوازشریف صاحب پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا۔ آج عمران صاحب کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہوگئے۔ فواد صاحب اب آپ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور آصف زرداری آج بے نقاب ہو چکے ہیں: فواد چودھری

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین صاحب کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لے کر آئیں۔ حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔ فیصلہ آنے کے بعد وزراء دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ علیمہ باجی کی بے نامی جائیدادوں کا جواب دینے کا وقت آگیا۔ نوازشریف نے 165 پیشیاں بھگت کر انتقامی احتساب کے سامنے کی ایک نئی مثال قائم کی۔

رہنماء مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ عمران صاحب علیمہ باجی کے نام پربنائی گئی بے نامی جائیدادوں کا جواب دیں۔ جہانگیر ترین کی باورچی اور مالی کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا جواب دیں۔ عمران خان کی نیب میں پیشی کا وقت آگیا ہے۔ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نیب میں پیشیوں کے لیے تیار رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میڈیا کے فنڈز بند کرکے میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے میڈیا ورکر، صحافی برادری بے روزگار ہورہے ہیں۔  الیکشن چور نااہل اور چوروں کی حکومت میڈیا پر بدترین سینسرشپ عائد کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت کا مقصد جبر کے ہتھکنڈوں سے میڈیا کو کنٹرول کرنا اور چینلز کو بند کرنا ہے۔ عمران صاحب سمجھ لیں دوسروں کی آواز بند کرتے کرتے حکومت کی اپنی آواز بند ہونے والی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں