وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی اور انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں اہم ردوبدل، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے لی اور انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غلام سرور خان سے وزارت پیٹرولیم لے کر وزارت ایوی ایشن دے دی گئی، شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے داخلہ لے لے انہیں وزیر مملکت برائے ریاستی و سرحدی امور(سیفران) ہوں گے، محمد میاں سومرو سے ایوی ایشن کی وزارت لے لی گئی اور تاہم وزارت نجکاری کا قلمدان ان کے پاس ہی رہے گا۔ ظفراللہ مرزا کو وزیراعظم کا مشیر برائے نیشنل ہیلتھ بنا دیا گیا ہے، جبکہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنا دیا گیا اور فی الحال وزیر خزانہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے اور ندیم بابر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، عامر محمود کیانی سے قومی صحت اور طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسد عمر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے ہی معذرت کرلی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں