اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور(ادریس شیخ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ، موجودہ اور آئندہ مالی سال میں اربوں روپے مزید خرچ ہوں گے۔ موجودہ مالی سال میں منصوبے پر کام کرنے والے ایل ڈی اے کے ٹھیکیداروں کو 37 لاکھ 66 ہزار مزید ادا کیے گئے۔

 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر 8 ارب 83 کروڑ مزید خرچ ہوں گے، پبلک نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق منصوبے کے روٹ پر ایک ارب 95 کروڑ مزید خرچ ہوں گے۔ موجودہ مالی سال میں منصوبے پر کام کرنے والے ایل ڈی اے کے ٹھیکیداروں کو 37 لاکھ 66 ہزار مزید ادا کیے گئے، الائیڈ ورکس اور سپورٹ سروسز کیلئے 54 کروڑ 31 لاکھ 59 ہزار مزید خرچ ہوں گے۔

آئندہ مالی سال میں چوبرجی سے علی ٹاؤن تک اراضی کے حصول پر 81 کروڑ 41لاکھ، ڈپو کی تعمیر پر مزید 29 کروڑ 92 لاکھ خرچ ہوں گے۔ یارڈ کی تعمیر پر 47 کروڑ روپے، سبسڈیز کی مد میں مزید 35لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں، منصوبے کی وجہ سے متاثر ہونے والی تاریخی عمارات کیلئے بھی کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں