مولاجٹ،دی لیجنڈ آف مولاجٹ تنازع،عمارہ حکمت،بلال لاشاری اورسرور بھٹی آمنے سامنے

 

لاہور (حسنین چودھری) مولاجٹ اور دی لیجنڈآف مولاجٹ کی لڑائی ختم نہ ہو سکی۔ عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کے اعتراضات پر سرور بھٹی کا پارہ مزید چڑھ گیا۔ 2 بلین ہرجانے کا نوٹس ارسال کر دیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق مولاجٹ اور دی لیجند آف مولاجٹ میں کھڑاک شدت اختیار کر گیا۔ ٹیم عمارہ حکمت کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ مولاجٹ کے نام سے اور بھی فلمیں بن چکی ہیں۔

 

Image result for maula jatt 2

 

ٹیم عمارہ حکمت کا کہنا تھا کہ سرور بھٹی کی جانب سے معاملات کو سلجھانے کے لیے 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ ٹیم عمارہ حکمت کا کہنا تھا کہ لٹریری رائٹس ناصر ادیب سے لیے گئے ہیں۔

 

Related image

 

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو ہائیکورٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر سرور بھٹی کی جانب سے سینٹرل، پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ سمیت صوبائی و وفاقی سیکرٹری انفارمیشن کو 2 بلین ہرجانے کا نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں