صدارتی نظام کی حمایت کرنے والے آمریت کی پیداوار ہیں: مولانا فضل الرحمن

کراچی(پبلک نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں حکومت پر خوب برسے، انہوں نے کہا کہ ملک کو ان کے حوالے کیا گیا جو محلہ تک نہیں چلا سکتے، نیب سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے۔

 

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے تبدیلی ممکن نہیں۔ صدارتی نظام کی حمایت کرنے والے آمریت کی پیداوار ہیں۔ نیب کے قیام کا مقصد احتساب سے زیادہ سیاستدانوں کی تذلیل ہے۔

 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے کروڑوں گھر گرائے اور ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کرنے والوں نے صرف بے روزگار کیا۔ قرضے سے چھٹکارے کی باتیں کرنے والے قرضہ لینے کے چمپین بن گئے۔ فاٹا میں کوئی قانون نہیں امریت کی سوچ رکھنے والے صدارتی نظام کے حامی ہیں، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے نومنتب عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمن کو گل دستہ پیش کیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں