مولانا فضل الرحمن اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اے پی سی کا حتمی فیصلہ کریں گے

اسلام آباد(جمشید خان) اپوزیشن کی اے پی سی عید کے بعد بلانے پر اتفاق ہو گیا، اجلاس 12 یا 13جون کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کس تاریخ کو ہو گی؟ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کے لئے دو تجاویز سامنے آگئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی بارہ یا تیرہ جون کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم اے پی سی کی حتمی تاریخ پر مولانا فضل الرحمن مشاورت کریں گے۔ اے پی سی میں بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تجویز دی جائے گی۔

 

اے پی سی میں اپوزیشن کے لائحہ عمل کے حوالے سے امور ایجنڈے میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کس نوعہت کا ہو گا دھرنا یا تحریک فیصلہ اے پی سی میں ہو گا۔ حکومت کے خلاف احتجاج صرف اسلام آباد میں ہو گا یا دیگر شہروں میں، فیصلہ ال پارٹیز کانفرنس میں ہو گا۔ اے پی سی میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال بھی زیر غور ہو گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں