ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کا کہا جا رہا ہے: میئر کراچی وسیم اختر

کراچی (پبلک نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کا کہا جا رہا ہے، مانتا ہوں کراچی کا جو حق تھا اسے نہیں مل سکا۔ فاروق ستار اب اللہ اللہ کریں، ان کی سیاست کا وقت ختم ہو گیا۔ انہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ فاروق ستار سے کہتا ہوں جو لوگ اب کام کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کا کہا جا رہا ہے، صحافی نے سوال کیا کہ بلدیاتی انتخابات کچھ ماہ بعد ہونے والے ہیں کیا مقاصد ہیں جو پورے کرنے رہ گئے ہیں۔ جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باعث شہریوں کی خدمت بہتر انداز میں نہ کر سکے۔

وسیم اختر نے کہا کہ اگر وقت پر وسائل دستیاب ہوتے،وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکج ملتے تو کراچی والوں کی خدمت بہتر انداز میں کرتے۔ ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا۔ ہمارے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ میں مانتا ہوں جو کراچی کا حق تھا وہ اس کو نہیں مل سکا۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کی بے دخلی کے خلاف آپ نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔ جس پر انھوں نے کہا کہ یہ کورٹ کے بھی احکامات تھے کہ وفاقی حکومت خود اس معاملہ کو حل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سالوں سے وہاں رہ رہے ہیں۔ وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔ سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی۔ سرکاری کوارٹرز کے مکین نہ ہی اس جگہ کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں نہ ہی وہاں کوئی انکروچمنٹ ہے۔

آئندہ مئیر کراچی پی ٹی آئی سے لائے جانے کا کہنا جا رہا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی جانب سے یہ باتیں کرنا قبل ازوقت ہوں گی۔

 تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد پتھارے دوبارہ لگنے کا مئیر کراچی نے اعتراف کر لیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں آپریشن ہوا ہے سولڈ اسٹرکچر نہیں قائم ہوا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ پتھارے واپس لگ گئے ہیں۔  پتھاروے مووایبل ہوتے ہیں ہم جب چاہین اسے ہٹا سکتے ہیں۔ اب یہ کام پولیس کا ہے جو پتھارے واپس آ رہے ہیں انھیں ہٹائے۔

صحافی کے سوال فاروق ستار متحدہ قومی کونسل بنا رہے ہیں کیا مشورہ دیں گے پر انھوں نے کہا کہ فاروق ستار اللہ اللہ کریں، اب وہ وقت ختم ہو گیا۔ فاروق ستار نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے۔ فاروق ستار سے کہتا ہوں اب جو دوسرے لوگ کام کر رہے ہیں انھیں کام کرنے دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا چلے جانا ایم کیو ایم، ان کے اہل خانہ اور ملک کے لیے بڑا نقصان ہے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں