مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، 4 کشمیری شہید

کلگام (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی بند نہ ہو سکی۔ کلگام اور پلواما میں آج پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چار کشمیری شہید کر دیئے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ آزادی کی تحریک کو دبا نہ سکے تو بھارتی فوج نے موت کا کھیل شروع کر دیا۔ مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا، جبکہ پلواما میں بھی 1 نوجوان کو شہید کیا گیا۔

شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ کے چھرے چلائے، گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پر شہادتوں کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں