پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

 

لاہور (پبلک نیوز) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی زیر صدارت پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وہاب ریاض ،عابد علی اور محمد حسنین کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا بھی قوی امکان ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ اور جنید خان کی سینٹرل میں تنزلی  کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی زیر صدارت کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بڑی بیٹھک ہوئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شرکت کی۔

 

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ اور جنید خان کی سینٹرل میں تنزلی  کا امکان ہے جبکہ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر فخر زمان، عماد وسیم اور حسن علی کی کیٹیگری میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

 

وہاب ریاض ،عابد علی اور محمد حسنین کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا بھی قوی امکان ہے۔ فہیم اشرف، آصف علی، اسد شفیق، شان مسعود کی کیٹیگریز میں رد و بدل ہوسکتی ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کل متوقع ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں