میڈیا ہاؤسز حملہ کیس: فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (پبلک نیوز) اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ سے متعلق کیسز میں پیشرفت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے  فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل سمیت 60 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی جبکہ 8 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاوسز پر حملے اور جلاو گھیراو کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے 5 صفحات پر مشتمل فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ جس کے مطابق ملزمان نے اشتعال انگیز تقریر کے لیے سہولت فراہم کی۔ فرد جرم میں کہا گیا کہ مفرور بانی ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے باہر ملکی سالمیت کے خلاف تقریر اور بغاوت کا اعلان کیا جس میں آپ نے سہولت کاری کی۔ ملزمان نے کہا وہ جائے وقوعہ پر تھے نہ ہی قائد کی تقریر سنی۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تقریر کے بعد وہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں