میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے لندن میں ہونے والے علاج کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور(پبلک نیوز) میاں نواز شریف کا جناح ہسپتال میں تیسرا روز، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شوگر اور بلڈپریشر کی پہلے سے جو دوائیں استعمال کررہے ہیں، وہی ادویات جاری ہیں۔

 

ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کی سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق میڈیا اپ ڈیٹ، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی سروسز اسپتال، پی آئی سی اور لندن میں ہونے والے علاج کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید نے کہا کہ رپورٹس کے لیے اہل خانہ اور جیل حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

 

ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شوگر اور بلڈپریشر کی پہلے سے جو دوائیں استعمال کر رہے ہیں وہی ادویات جاری ہیں۔ نواز شریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جن کو ملوانے کی ہدایت کی جاتی ہے، صرف ان کو ملاقات کی اجازت ہے۔ میڈیکل بورڈ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ جناح ہسپتال میں گذشتہ روز نواز شریف کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جی گی گئی تھی۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں