میشا شفیع نے علی ظفر کیخلاف 200 کروڑ ہرجانے کا کیس دائر کردیا

 

لاہور (پبلک نیوز) گلوکارہ میشا شفیع نے ادکار علی ظفر کے 1 ارب ہرجانے کے جواب میں ان کے خلاف 2 ارب ہرجانے کا دعواع دائر کر دیا ہے۔ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ علی ظفر نے دو سالوں میں میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کر کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔

 

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے دو سال بعد خاموشی توڑ کر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ علی ظفر نے کینیڈین شہریت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام لگایا۔

 

گلوکارہ کا ہتک عزت کے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے  الزام عائد کیا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔ ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے  شہرت کو نقصان پہچا ہے۔ میشا شفیع نے استدعا کی کہ عدالت علی ظفر کو 2 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں