فواد چودھری، فہمیدہ مرزا ملاقات؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہٹانے پر اتفاق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے سندھ کی سیاست میں براہ راست کردار ادا کرنے سے گریز کیا۔ دورہ کراچی ملتوی کر دیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور سندھ کی صورتحال پر پلان بی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراطلاعات اپنے اس دورے میں گورنرسندھ سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل طے پانا متوقع تھا۔

وزیراطلاعات کا دورہ ملتوی ہوا تو سندھ حکومت کا ردعمل بھی آ گیا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ شاید فواد چودھری کو اندازہ ہو گیا سندھ کے زمینی حقائق کیا ہیں۔ پی ٹی آئی کو اپنے ایم پی ایز کی صورتحال کا بھی اندازہ ہو گیا۔

فواد چودھری کا دورہ ملتوی ہوا تو انھوں نے پلان بی پر کام شروع کر دیا۔ فواد چودھری نے اتحادیوں سےرابطے شروع کر دیئے۔ سندھ میں حکومت کی تبدیلی پر مشاورت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی۔ مراد علی شاہ کو تبدیل نہ کیے جانے پر پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت میں تبدیلی لانے پر اتفاق ہو گیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں