وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ کابینہ کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے معاملے پر پیش رفت، مشیر تجارت فری ٹریڈ ایگریمنٹ فیز ٹو کی تفصیلات اور کابینہ توانائی کی وزارت کو پٹرولیم اور پاور ڈویژن بنانے کا جائزہ لے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو دورہ چین کی افادیت سے آگاہ کریں گے۔ مشیر خزانہ کابینہ کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ مشیر تجارت فری ٹریڈ ایگریمنٹ فیز ٹو کی تفصیلات پر بریفنگ دیں گے۔

 

کابینہ کو ریلوے ٹریک ایم ایل ون سے متعلق معاہدے کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ توانائی کی وزارت کو پٹرولیم اور پاور ڈویژن بنانے کا جائزہ لے گی۔ توانائی کی وزارت کو پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں الگ الگ کرنے کی قرار داد قومی اسمبلی نے منظور کی تھی۔ کابینہ آف شور ڈرلنگ کے لیے مشینری درآمد پر اضافی اسپیشل ڈیوٹی کے استثنٰی کی منظوری دے گی۔

 

کابینہ دو بینکنگ کورٹس اور ایک اسپیشل عدالت میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ رولز آف پروسیجر کے شیڈول ٹو میں انکوائری ایکٹ 2017 کی شمولیت کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو "وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام" پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کامیاب جواب پروگرام، یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیا جائے گا۔

 

کابینہ خشک سالی اور قحط سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ کو ملک کے موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کے بل کی بھی منظوری دے گی۔ کابینہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں