شیشے کی لعنت گھروں تک پہنچ گئی ہے، چیئرمین کمیٹی عتیق شیخ

 

پبلک نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں سگریٹ اور شیشے پر دلچسپ تبصرہ ہوا۔ چیئرمین نے کہا کہ شیشے کی لعنت گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ جس چولہے پر کھانا بنتا اسی پر شیشے کا کوئلہ گرم ہوتا ہے۔ ہمارے کرکٹر بھی اب شیشے کا شوق رکھتے ہیں۔

 

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین عتیق شیح کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی میں گھروں میں شیشہ کے استعمال کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی شیشہ سینٹروں پر پابندی پرعمل درآمد کرانے پر شرمندہ ہے کیوں کہ شیشے کی لعنت گھروں تک پہنچ گئی ہے۔

 

چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پہلے نوجوان باہر شیشہ پیتے تھے۔ اب گھروں میں پیتے ہیں۔ جس چولھے پر کھانا بنتا ہے اسی پر شیشے کا کوئلہ گرم کیا جاتا ہے۔ شیشہ سینٹروں پر پابندی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ ہمارے کرکٹر شیشہ پیتے رہ گئے اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹر اب میچ کی بجائے شیشے کا شوق رکھتے ہیں۔

 

سینٹر کلثوم پروین نے پولی کلینک میں دی جانے والی غیر معیاری ادویات پر اظہار برہمی کیا۔ کمیٹی نے اسپتال میں ادویات سپلائی کرنے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ لوگ ادویات کی شکل میں موت خرید رہے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں