M1ٹول پلازہ میں چھ، M3 میں ایک لین کا اضافہ، M4 -M2 پر ٹول پلازہ ہٹانیکا فیصلہ

اسلام آباد (ضمیر علی) موٹرویز ٹول پلازہ پر ٹریفک جام اور رش کے مسئلے پر اہم فیصلے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت اجلاس، چیئرمین این ایچ اے، ڈی جی ایف ڈبلیواو، آئی جی این ایچ/ ایم پی اور سینئر افسران کی اجلاس میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق موٹرویز ٹول پلازہ پر ٹریفک جام اور رش کے مسئلے پر اہم فیصلے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈبلیو او، نیشنل ہائی وے اور ایم پی فوری طور پر ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے کے لیے تینوں موٹرویز پر افرادی قوت میں اضافہ کرے۔ عوام کی سہولت کے لیے وزارت مواصلات ایف ڈبلیو او کے تعاون سے ای ٹیگ اور ایم ٹیگ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان پوسٹل سروس کے تعاون سے ملک بھر میں ایم ٹیگ کے ری چارج پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ مسئلے کے مستقل حل کے لیے 8ہفتوں کے اندر لاہور کی جانب M2 کے اختتام پر ٹول پلازہ 38کلومیٹرز پر منتقل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹریفک کے مسلسل اور بے ربط بہاﺅ کے لیے M3میں دو لین کا اضافہ کیا جائے گا۔  ٹریفک کے رش سے بچنے کے لیے M1 ٹول پلازہ میں اضافی 6 لینز شامل کی جائیں گی۔ پندی بھٹیان انٹرچینج پر M4 -M2ٹول پلازہ فوری طور پرہٹا دیا جائے گا۔

عوام کے سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے FWO انٹرچینج M1 پشاور پر روشنیاں بحال کرے گا۔ انتظامیہ موٹرویز کی خوبصورتی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ وزارت مواصلات ایک مربوط ITS سسٹم کے قیام کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں