قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد (پبلک نیوز) میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتاریوں کے خوف سے ملزم پریشان، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

 

میگا منی لانڈرنگ میں گرفتاری کا خوف، گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیر اعلی سندھ  قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  کرلیا۔

 

قائم علی شاہ نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قائم علی شاہ کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ان کا نام  سیاسی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

 

پیپلز پارٹی کے رہنماء نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب عرفان منگی کو فریق بنایا۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ستائیس مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں