شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا 92 یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

پبلک نیوز: شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا 92 یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مہدی حسن 18 جولائی 1927 راجھستان کے ضلع جھنجھنو کے گاؤں لونا میں پیدا ہوئے۔ مہدی حسن نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ انہوں نے 1957 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے غزل گائیکی کا آغاز کیا۔

  

تفصیلات کے مطابق شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن نے 28 سال تک مسلسل 441 فلموں کیلئے گائیکی کی۔ ان کے گائے ہوئےنغموں میں سے ایک نغمہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں بھی ہے جو آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے۔

 

مہدی حسن کو حکومت پاکستان نے بہت سے ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔ جس میں نشان امتیاز، ہلال امتیاز، نگار ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی ہے۔

 

مہدی حسن 13 جون 2012 کو کراچی میں وفات پائے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں