میگن مارکل کی بغاوت، شاہی اصول ماننے سے انکار

 

(پبلک نیوز) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل بغاوت پر اُتر آئیں۔ شاہی محل کے بنائے گئے صدیوں پرانے کئی اصول توڑ ڈالے۔

ملکہ الزبتھ کے بنائے گئے کئی اصول چھوٹی بہو نے نظر انداز کر دیے۔ ملکہ الزبتھ کی جانب سے شاہی خاندان کی خواتین کے لیے سیٹ کیا گیا کپڑوں کا پروٹوکول چھوٹی بہو بُھلا بیٹھیں۔ شاہی محل کے پروٹوکول کے مطابق چُست، گھٹنوں سے اونچا، کالے رنگ کا لباس، ٹراؤزر سوٹس اور کندھے نمایاں کرنے والے لباس پہننا ممنوع ہے۔

مگر رُول بریکر میگھن نے ہر وہ لباس پہنا، جس سے منع کیا گیا ہے۔ کپڑوں کے ساتھ میگھن  نے کھانے کی روٹین میں بھی بغاوت کی کوشش کی مگر ملکہ نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور ان کے پسندیدہ نشاستہ دار غذاؤں پر پابندی لگا دی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں