مہوش حیات عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئیں

 

پبلک نیوز: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ میگزین دی مسلم وائب نے خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم دنیا بھر کی پانچ مسلم خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

 

بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائب نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم دنیا بھر کی پانچ مسلم خواتین کی فہرست جاری کر دی۔ سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے، مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے، انسانیت پسندی اور مسلمانوں کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے رکھنے پر مہوش حیات کو دنیا کی پانچ متاثرکُن مسلم خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ جاری کردہ فہرست میں پہلے نمبر پر مصری ایتھلیٹ منال رستم، دوسرے نمبر پر صومالی نژاد امریکی کانگریس رہنما الہان عمر جبکہ چوتھے نمبر پر امریکی سیاسی کارکن لنڈا اور امریکی نژاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون پانچویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں