دنیا کو اسلام اور پاکستان سے متعلق اپنی سوچ بدلنی چاہیے، علی ظفرومہوش حیات

 

لندن (پبلک نیوز) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ پاکستانی پیار کرنے والے اوردہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ لوگ ہیں۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں میں انہیں انتہا پسند دکھایا جاتا ہے۔ دنیا میں اسلامو فوبیا کے بڑھنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔

 

اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں عالمی ابلاغ کے رویے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ پاکستانی پیار کرنے والے اوردہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ لوگ ہیں۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں میں انہیں انتہا پسند دکھایا جاتا ہے۔ دنیا میں اسلامو فوبیا کے بڑھنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا حقیقت کو پہچانے اور پاکستان کو اس کی اصل روح کے ساتھ پیش کیا جائے۔

 

معروف گلوکار علی ظفر کا مہوش حیات کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو بھی اسلام اور پاکستان کے بارے  میں اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔

 

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں