ہانیہ عامر کے بعد مہوش حیات، صوفیہ خان، نادیہ حسین نے بغیر میک اپ تصاویر شیئر کردیں

پبلک نیوز: دانے دار کا لفظ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ پکڑ چکا ہے۔ اس کے پیچھے اصل کہانی ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی انسٹا گرام پر شروع ہونے والی لڑائی ہے۔ اداکاراؤں نے ہانیہ عامر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چہرے پر پڑے میک اپ کے پردے گرا دیئے۔

ہانیہ عامر نے چہرے پر دانوں کی تصاویر شیئر کیں جس پر یاسر حسین نے دانے دار کی پھبتی کسی۔ تو تکار بڑھی تو باقی اداکار بھی جھگڑے میں کود پڑے۔ اداکاراؤں نے ہانیہ عامر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چہرے پر پڑے میک اپ کے پردے گرا دیئے۔

ماہرہ خان

چہرے پر موجود کیل چھائیوں کو نمایاں کر کے تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔  ستارہ امتیاز مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تمام لڑکیوں کا مسئلہ ہے۔

صوفیہ خان

صوفیہ خان، نادیہ حسین سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ پاکستانی صف اول کی اداکاراؤں نے ہانیہ عامر کے مؤقف کی تائید بھی کی اور جلد کے حوالے سے مسائل پر بھی بات کی۔

نادیہ حسین

ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کر کے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے۔ خوبصورتی کے یہ معیار آخرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اورشفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔

ہانیہ عامر

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں