برازیلین ماڈل کیٹ واک کے دوران ریمپ پر گر کر ہلاک

پبلک نیوز: برازیل میں فیشن شو کے دوران 26 سال کا ماڈل کیٹ واک کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہو گیا۔

 

برازیل میں فیشن ویک کی تقریب کے آخری روز برازیلین ماڈل ٹیلز سوآریس ریمپ پر کیٹ واک کے دوران اچانک زمین پر گر گئے۔ پہلے تو شو کے حاضرین یہ سمجھے کہ ان کا گرنا فیشن شو کا کوئی ڈرامہ ہے تاہم جب میڈیکل ٹیم وہاں پہنچی اور سوآریس کے منہ سے جھاگ نکلتا دیکھا تو شائقین کو سمجھ آیا کہ معاملہ سنگین ہے۔

 

موقع پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر ماڈل کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔

 

سوآریس کی ہلاکت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور شو میں موجود بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سینڈل میں لگے تسموں کی وجہ سے گرے۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں