آصف زرداری کی حکومت مخالف ہرزہ سرائی پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) اپوزیشن کے حکومت مخالف گٹھ جوڑ پر وفاقی وزیراطلاعات نے کرارا جواب دیا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اپوزیشن رہنماؤں سے ملنے کی بجائے وکلا سے ملیں۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔

 

آصف زرداری کی حکومت مخالف ہرزہ سرائی پر فواد چودھری بھی میدان میں آ گئے۔آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پروزیراطلاعات کاسخت ردعمل۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاستدانوں سے ملنے کی بجائے اپنے وکلا سے ملیں، جوان کے کام آئیں گے۔ اس مفت مشورے کا انہیں احساس ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہو گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ قراردادیں لانے سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔ زرداری صاحب کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، ووٹ نہیں۔ طنزکے تیر برساتے ہوئے مزید بولے آصف زرداری نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔

 

دوسری طرف آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں آئندہ ہفتے آل پارٹیر کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ملک ایسے چلتا نظر نہیں آرہا۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ غیر جمہوری طاقتوں کو موقع نہ ملے لیکن موجودہ حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں